فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز 151 حجاج کو لے کر واپس پہنچ گئی۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 6002 اتوار کے روز 151 حاجیوں کو لے کر کوئٹہ پہنچی۔
ایئر پورٹ پر حجاج کرام کا استقبال ایئر پورٹ مینیجر ملک مظہر حسین، چیف سیکیورٹی آفیسر ایئر پورٹ، سیکیورٹی فورس اور ڈسٹرکٹ مینیجر پی آئی اے نے کیا۔
واضح رہے کہ حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ یکم جولائی سے شروع ہوا تھا۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے یکم جولائی کو بتایا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے حج آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اتوار یکم جولائی کو 4 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والوں کے لیے حج آپریشن کا آغاز 21 مئی سے ہوا تھا۔