ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے شہزاد قریشی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ پر فیملی، دوستوں اور باڈی بلڈرز کمیونٹی نے پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری سہیل انور بھی شہزاد قریشی کے ہمراہ کراچی پہنچے۔
مالدیپ میں ہونے والی ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے ایک گولڈ میڈل اور 2 برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ اور ’ فزیق‘ چیمپیئن شپ، پاکستانی ٹیم مالدیپ پہنچ گئی
واضح رہے کہ مالدیپ میں ہونے والی تیرہویں ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ ’ فزیق‘ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم 5 جولائی کو مالدیپ پہنچی تھی۔
پاکستانی باڈی بلڈنگ ٹیم مالدیپ حکومت، مالدییپ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن اور مالدیپ اولمپک ایسوسی ایشن کی دعوت پر ایونٹ میں شریک ہوئی۔
پاکستانی باڈی بلڈنگ ٹیم میں شہزاد قریشی، فضل الٰہی، ابراہیم خان اور شہزاد اللہ شامل تھے۔
گزشتہ سال بھی مالدیپ میں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے 3 میڈلزجیتے تھے۔