کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدائی چند لمحوں میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے انٹربینک میں ڈالر1.9 پیسے مہنگا ہوگیا ہے ۔ جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280 روپے کا ہوگیا.
اس سے قبل انٹربینک کے آخری کاروباری روز ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 279.80 روپے پر ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 74.08 روپے، اماراتی درہم 75.66 روپے، قطری ریال 77.08 روپے، کویتی دینار 910.32 روپے اور بحرینی دینار 746.8 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 198, کینیڈین ڈالر 218 روپے ااور برطانوی پاؤنڈ 365روپے ریکارڈ کی گئی