پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر گرفتار

بدھ 8 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سابق ایم این اے و چیف وہب عامر ڈوگر کو پنجاب پولیس نے ملتان میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے، عامر ڈوگر کے ساتھ پی ٹی آئی کے دس سے زائد کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  عامر ڈوگر اور ساتھیوں کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ملتان میں آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنان میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد الیکشن کمیشن کا آفس میدان جنگ بن گیا تھا۔

سٹی پولیس افسر رانا منصور کے مطابق چھانے کے دوران پی ٹی آئی کے 10 سے زائد کارکنوں کوحراست میں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حراست میں لیے گئے کارکنوں پر الیکشن کمیشن میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست کے بعد سی سی ٹی وی کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے بھی کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری دینے پر اصرار کیا اور کہا کہ  کارکنوں کوحراست میں لیا ہے تو میں بھی آپ کے ساتھ چلوں گا۔

پولیس کے مطابق عامر ڈوگر اور ساتھیوں کو تھانہ کینٹ منتقل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp