بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن چیلنج

بدھ 8 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈز کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق دائر درخواست پر جمعرات کو سماعت کریں گے۔

ٹیکسلا اور پشاور سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اب تک پنجاب، خیبرپختونخوا کے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری نہیں کیا اور نہ ہی اب تک دونوں صوبوں میں نئی ووٹر لسٹیں مرتب کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

درخواست گزارون کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے دونوں صوبوں میں لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈ کو معطل کردیا ہے جس کے باعث دونوں صوبوں میں ان بلدیاتی اداروں کی معطلی سے شہریوں کے  روزمرہ کے کام اور حقوق متاثر ہورہے ہیں۔

درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا کنٹونمنٹ بورڈز کی معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے پیش نظر لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp