پاکستان کی میزبانی میں پانچ روزہ کثیرالقومی بحری مشق امن 2023 کا آغاز جمعہ سے کراچی میں ہوگا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بین الاقوامی بحری مشق امن معلومات کے تبادلے، باہمی اتفاق رائے اور مشترکہ بحری مفادات کو اجاگر کرنے کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
آٹھویں کثیرالقومی بحری مشق امن کے حوالے سےکراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے بتایا کہ پاک بحریہ 2007 سے امن مشقوں کا انعقاد کر رہی ہے۔کثیرالجہتی بحری خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی انتہائی اہم ہے۔
Global navies are joining hands together for international peace & stability. @PakistanNavy is hosting AMAN Naval Exercise from 10 to 14 Feb 2023.#AMAN2023 #Pakistan pic.twitter.com/CsbasxxuSr
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 8, 2023
وائس ایڈمرل کے مطابق آٹھویں کثیرالقومی بحری مشق امن میں 50 سے زائد ممالک کی بحری افواج شرکت کر رہی ہیں۔ ان بحری مشقوں میں معلومات کے تبادلے سے مشترکہ بحری مفادات کے تحفظ کو فروغ ملے گا۔