واٹس ایپ ویب اب کیو آر کوڈ کے بغیر کیسے لنک کیا جا سکے گا؟

بدھ 12 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا کے تحت چلنے والی ایپ واٹس ایپ میں نئی تبدیلی ہونے جارہی ہے جس کے تحت واٹس ایپ کو ویب کے ساتھ لنک کرنے کے لیے کیو آر کوڈ سکین کرنا لازمی نہیں ہوگا، صارفین اپنے فون نمبر کے ذریعے ہی واٹس ایپ کا ویب ورژن استعمال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے مزید آسانی کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جو ابھی صرف واٹس ایپ کے بیٹا ورژن پر موجود ہے اور فی الحال صرف کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے ہی دستیاب ہوگا۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس فیچر کو جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا، جس کی بدولت اب صارفین کیو آر کوڈ کے بجائے موبائل نمبر سے بھی ویب ورژن پر واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق فی الحال اس سہولت کو استعمال کرنے لیے صارفین اپڈیٹ اینڈرائیڈ ورژن  والے موبائل فون کے ذریعے گوگل پلے اسٹور سے دستیاب تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا ورژن کو انسٹال کریں گے، جس کے بعد اس نئے فیچر کا تجربہ حاصل کیا جا سکے گا۔

کمپنی کے مطابق اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کو آسانی سے اضافی ڈیوائس سے لنک کرنے میں مدد دینا ہے۔ اس نئے فیچر کو ’لنک ود فون نمبر‘ کا نام دیا گیا ہے۔

میٹا نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس نئے فیچر کو مزید صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔ تاہم کچھ صارفین ایپ کے کچھ پچھلے ورژن انسٹال کرکے بھی یہ خصوصیت حاصل کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے ویب پر واٹس ایپ کو کھولنا ہوگا، اس کے بعد لنک ود فون نمبر کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا، جس پر کمپنی آپ سے آپ کے ملک کا نام اور پھر فون نمبر مانگے گی، جس کے بعد آپ کو نمبر پر ایک کوڈ موصول ہوگا اسے کنفرم کرنے کے بعد واٹس ایپ ویب لاگ ان ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق کپتان راشد لطیف نے عثمان طارق کی تصویر کے ساتھ غیر قانونی بولنگ کا قانون کیوں یاد دلایا؟

بھارت ایران کے بجائے وینزویلا سے تیل خریدے گا، امریکی صدر ٹرمپ

ایپسٹین فائلز میں مودی کا نام سامنے آنے پر کانگریس کی تنقید، حکومت کی سخت تردید

امریکا کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

برطانیہ کا تاریخی بھارتی ریسٹورنٹ 99 سال بعد بند ہونے کے قریب، بادشاہ چارلس سے مداخلت کی اپیل

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘