استعفوں کی منظوری معطل ،پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچنے کے احکامات

جمعرات 9 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استعفوں کی منظوری معطل ہونے پر پی ٹی آئی ارکان کو آج پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچنے کے احکامات دے دیئے گئے ، پی ٹی آئی ارکان کی آمد پر سپیکر اور حکومتی ماہرین کا بھی اہم اجلاس طلب کر لیاگیا،پی ٹی آئی ارکان کی اپنے علاقوں سے وفاقی دارالحکومت آمد شروع ہو گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ارکان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزادوسیم کے چیمبر میں یکجا ہونے کا حکم دیدیاگیا،پی ٹی آئی ایوان میں آنے کے بعد حکمت عملی سینیٹ چیمبر میں طے کرے گی ۔

پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو ہٹا کر اپوزیشن چیمبر دینے کا مطالبہ کر دیا، ذرائع کاکہناہے کہ سپیکر قومی اسمبلی آئینی وقانونی ماہرین اور حکومتی رہنماﺅں سے مشاورت کریں گے ،سپیکر آفس اجلاس میں ارکان کو پارلیمنٹ آنے یا روکنے کا جائزہ لیا جائے گا ۔

ذرائع کاکہناہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ابھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوا ،آرڈر موصول ہوگا تو سپیکر آئینی و قانونی جائزے کے بعد حکمت عملی وضع کرینگے ،فیصلہ فی الوقت الیکشن کمیشن سے متعلق ہے ، ضمنی الیکشن کرانے سے روکا گیا ہے

ذرائع کاکہناہے کہ آج معاملے پر مشاورت میں عدالتی فیصلے کا جائزہ لے کر حکمت عملی طے ہو گی ،پی ٹی آئی ارکان کو کیا ایوان میں آنے دیا جائے گا یا روکا جائے گا،فیصلہ آج ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp