پاکستان میں آج کاروبار کے آغاز پر روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد امریکی ڈالر 82 پیسے کمی کے ساتھ 277 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔
جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 280 روپے کا ہو گیا۔
اس کے علاوہ کاروبار کے آغاز میں ہی پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 67 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 223 ہو گیا۔
لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 277 روپے 48 پیسے ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 24 پیسے کم ہوئی اور کاروبار 278 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 73.97 روپے، اماراتی درہم 75.54 روپے، قطری ریال 76.12 روپے، کویتی دینار 903.75 روپے اور بحرینی دینار 736.07 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 185 روپے 7 پیسے، کینیڈین ڈالر 210 روپے 02 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 359 روپے 14 پیسے ریکارڈ کی گئی۔