کیا لاہور ایئرپورٹ 2 ماہ کے لیے بند ہورہا ہے؟

بدھ 12 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مون سون کی بارشوں کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو لاحق خطرات میں اضافہ کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ کو پرندوں کی بہتات کے وقت بند رکھنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کو دو ماہ کے لیے مخصوص اوقات میں بند رکھا جائے گا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر صبح کے اوقات میں سب سے زیادہ پرندوں کی بھرمار ہوتی ہے، جس کی وجہ سے پرائمری اور سیکنڈری دوںوں رن وے صبح 5 سے 8 بجے تک بند رکھے جائیں گے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 15 جولائی سے 15 ستمبر 2023 تک ہو گا۔ نوٹم کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں پندرہ منٹ کی پیشگی اطلاع پر طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دی جائے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی کے متعلق تمام ایئرلائنز کو آگاہ کرتے ہوئے پروازوں کے اوقات کار میں ردوبدل کرنے کی ہدایات کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp