رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری اور اوسط مہنگائی میں کمی ہوگی، آئی ایم ایف

جمعرات 13 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈز (آئی ایم ایف) نے قرض پروگرام کے ساتھ ہی پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق فورکاسٹ رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق رواں مالی سال میں بیروزگاری کے کم ہونے اور اوسط مہنگائی میں کمی ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں بے روزگاری ساڑھے 8 فیصد سے کم ہوکر 8 فیصد پر آجائے گی جبکہ اس سال اوسط مہنگائی 29.6 فیصد سے کم ہو کر 25.9 فیصد پرآنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

’مالی سال 2022 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.1 فی صد تھی۔‘

آئی ایم ایف کا اپنی فورکاسٹ رپورٹ میں کہنا ہے کہ سال 2023-24 میں معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف ساڑھے 3 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔

’گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی کارکردگی منفی 0.5 فیصد رہی جبکہ حکومت نے گزشتہ سال جی ڈی پی گروتھ 0.3 فیصد مثبت رہنے کا دعویٰ کیا تھا۔‘

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے اس سال مالی خسارہ معمولی کمی سے ساڑھے 7 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0.4 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال پاکستان کے ذمہ قرضوں کا حجم 81.8 فیصد سے کم ہو کر 74.9 فیصد پر آجائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp