ابو جب بولیں گے دلہن تیار ہے تو شادی کرلوں گا، نسیم شاہ

جمعرات 9 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ان دنوں پاکستانی کرکٹرز کی شادیوں کا موسم چل رہا ہے، پہلے حارث رؤف، پھر شان مسعود اور پھر شاہین شاہ آفریدی کے بعد شاداب خان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

ایسے میں شائقین کرکٹ کو نوجوان فاسٹ بولرز نسیم شاہ کی شادی کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ سے بھی ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر جواب دیتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ شادی کا سوال ابو سے کریں وہ جب بولیں گے دلہن تیار ہے تو شادی کرلوں گا۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں صرف ابو کے کہنے پر ہی شادی کروں گا وہ جو لڑکی میرے لیے پسند کریں گے میں شادی کرلوں گا۔

صحافی نے نسیم شاہ سے کہا کہ لڑکیوں کو آپ پر کرش ہے جس پر فاسٹ بولر نے کہا کہ کرش کیا ہوتا ہے؟

کرکٹ پر بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ابھی قدم ہی رکھا تھا کہ انجری کا شکار ہوگیا فاسٹ بولر کیلئے انجری سے کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن والدہ نے مجھے بہت ہمت دلائی ،انجری سے نجات ملی اور کم بیک کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ دو موقع ایسے تھے جس سے مجھے شہرت ملی، ٹیسٹ کرکٹ میں جب ہیٹ ٹریک کی اور افغانستان کے خلاف جب چھکے مارے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل