لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ڈیوٹی کیلئے جوڈیشل افسران دینے سے معذرت کرلی

جمعرات 9 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر  جوڈیشل افسران کی بطورڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران تعیناتی سے معذرت کرلی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا کہ چیف جسٹس کے احکامات کے مطابق الیکشن پرجوڈیشل افسران کی فراہمی سے قاصر ہیں، ہم بھاری دل کے ساتھ آپ سے معذرت کرتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں اِس وقت 13 لاکھ 12 ہزار سے زائد زیرالتوا کیسز ہیں، جوڈیشل افسران کی فراہمی سےکیسزکا التوا مزید بڑھ جائے گا۔

رجسٹرارلاہورہائی کورٹ کے خط کے متن کے مطابق پنجاب میں پہلے ہی جوڈیشل افسران کی کمی کاسامناہے، اس وقت پنجاب میں 825 جوڈیشل افسران کی کمی ہے اور الیکشن کمیشن کوجوڈیشل افسران کی فراہمی سےزیرالتواکیسزکی صورتحال مزیدخراب ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp