پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 1.02 روپے سستا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر276 روپے 46 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 277 روپے 48 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 73.69 روپے، اماراتی درہم 75.26 روپے، قطری ریال 75.84 روپے، کویتی دینار 902.43 روپے اور بحرینی دینار 733.37 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 189 روپے15 پیسے، کینیڈین ڈالر 210 روپے 02 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 360 روپے 54 پیسے ریکارڈ کی گئی۔