پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 4000 روپے اضافے کے بعد 2,08000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3,429 روپے اضافے کے بعد 178,326 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 163,466 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 1,959 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔