کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کی کوشش بڑی صنعتوں کے لیے دھچکا

جمعرات 13 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کردیے  جس کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کی حکومت کی حکمت عملی ملک بھر کی بڑی صنعتوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں بڑی صنعتوں کی نمو گزشتہ 11 مہینوں میں تنزلی کا شکار رہی اور اب منفی 9.9 فیصد پر آچکی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 20 بڑی صنعتوں کو مالی خسارے کا سامنا ہوا۔ ٹیکسٹائل صنعت کی ترقی مئی 2023 میں منفی 26 فیصد اور 11 ماہ میں منفی 18 فیصد رہی۔

فارما صنعت کی ترقی مئی 2023 میں منفی 38.6 فیصد اور 11 ماہ میں منفی 26 فیصد رہی، آٹو سیکٹر کی نمو مئی 2023 میں منفی 68 فیصد اور 11 ماہ میں منفی 47 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق الیکٹریکل سیکٹر کی نمو مئی 2023 میں منفی 24 فیصد اور 11 ماہ میں منفی 14 فیصد پر ریکارڈ کی گئی جب کہ لکڑی کی صنعت مئی 2023 میں منفی 9.1 فیصد اور 11 ماہ میں منفی 62 فیصد رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp