کراچی ایئر پورٹ پر بم نصب کیے جانے کی اطلاع

جمعہ 14 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی میں فضائی ٹریفک کے ذمہ دار ادارے سول ایوی ایوشن کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بم نصب کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

سول ایوی ایشن ایکسچینج میں کال کرنے والے شخص نے ایئرپورٹ پر بم نصب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔

ٹیلیفون ایکسچینج میں موجود اسٹاف کے مطابق اطلاع دینے والا لہجے سے بظاہر غیر ملکی معلوم ہوتا تھا۔

سول ایوی ایشن ترجمان نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کال موصول ہونے کے فورا بعد پہلے سے ہی ایئر پورٹ پر موجود تمام سیکیورٹی ایجنسیز کو معاملے کی اطلاع دی گئی۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیز اپنے اپنے ایس او پیز کے مطابق کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک کی معلومات کے مطابق اطلاع محض افواہ معلوم ہورہی ہے۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تاحال تمام آپریشنز معمول کے مطابق ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp