پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 1.13 روپےمہنگا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر277 روپے59 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 276 روپے 46 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 73.98 روپے، اماراتی درہم 75.57 روپے، قطری ریال 76.14 روپے، کویتی دینار 906.71 روپے اور بحرینی دینار 736.44 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 190 روپے88 پیسے، کینیڈین ڈالر 211 روپے 68 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 364 روپے 19 پیسے ریکارڈ کی گئی۔