پی ٹی آئی کی سابق رکنِ پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں اور توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، موجودہ حالات کے پیشِ نظر میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر کو کہتے سنا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر کور کمانڈر ہاؤس کی طرف بڑھو۔
نیلم حیات نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ خان صاحب کی گرفتاری کے بعد ہمیں لبرٹی میں احتجاج کے لیے بلایا گیا تھا، ہم نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر کو کہتے سنا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر کور کمانڈر ہاؤس کی طرف کوچ کرو، پھر سب لوگ کور کمانڈر ہاؤس کی طرف چل پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس میں جو نقصان اور توڑ پھوڑ ہوئی وہ نہیں ہونی چاہئے تھی۔ فوج ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے اور فوج ہی ہمارا مان ہے۔ فوج کی وجہ سے ہی ملک قائم ہے۔