پی ایس ایل 8 کی چمکتی ٹرافی”:ہماری لگتی ہے”

جمعرات 9 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جمعرات کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

لاہور کے شالیمار گارڈن میں پی سی بی کی جانب سے ‘سپرنووا ٹرافی’ کی رونمائی کی گئی جو چوبیس قیراط سونے سے بنائی گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پی سی بی کی جانب سے لکھا گیا کہ خوبصورت شالیمار گارڈن میں چوبیس قراط سے بنی خوبصورت ٹرافی جس کے تین ستونوں پر 9,907 چمکتے زرقون پتھر سے جڑے ہوئے ہیں، جو قومی ٹیم کے اتحاد، جذبہ، طاقت کے نعرے کی عکاسی کرتی ہے۔

تقریب میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرپرسن نجم سیٹھی اور کرکٹرز سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔جیو نیوز کے مطابق اس موقع پر نجم سیٹھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل ان کے دل کے بہت قریب ہے اور وہ ہر سال اسے مزید بڑا، بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، “سپرنووا ٹرافی پاکستانی عوام کے جذبے اور استقامت کا ثبوت ہے اور یہ کھلاڑیوں کی آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔”

پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ہی شائقین کرکٹ کا جوش و خروش قابل دید ہے یہی وجہ ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ٹرافی کی تصاویر وائرل ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

صارفین کی جانب سے پیشن گوئیاں کی جا رہی ہیں کی ان کی پسندیدہ ٹیم ہی یہ ٹرافی اپنے گھر لے کے جائی گی۔
ٹویٹر صارف نے اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے لکھا کہ جس حساب سے چمک رہی ہے یہ ہماری ہے

وہی کچھ صارفین کو پی ایس ایل ٹیموں کے کپتان کی شرکت نہ کرنے کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی اور لکھا کپتان کہاں ہیں؟
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ 13 فروری کو ہوگا جس میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ فائنل 19 مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp