وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو پیغام میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے کی کمی کی جا رہی ہے۔
Petroleum Products Prices:
July 16 to July 31, 2023:REDUCTIONS:
MS Petrol—with Rs 9 per litre reduction, new price Rs 253 per litre.
High Speed Diesel —with Rs 7 per litre reduction, new price Rs 253.50 per litre.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 15, 2023
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے۔
وزیر خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 253 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے اعلان کردہ نئی قیمتوں کا اعلان رات 12 بجے سے ہو گا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 دنوں میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ وزیراعظم عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہتے ہیں۔














