آرمی چیف کا دورہ امریکہ ’بےبنیاد قیاس آرائی‘ ہے، آئی ایس پی آر

جمعرات 9 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے دورہ امریکہ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی اطلاع کو ’بےبنیاد قیاس آرائی‘ قرار دیا ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ آئی ایس پی آر کی وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی جانب سے حالیہ ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف پانچ تا 10 فروری کے دوران پانچویں پاکستان برطانیہ اسٹیبلائزیشن کانفرنس کی وجہ سے برطانیہ میں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دونوں ملکوں کی افواج کے مابین عسکری سطح پر ہونے والی مستقل سرگرمی ہے جس میں پاکستان کی سینیئر عسکری قیادت 2016 سے اس سرگرمی میں شرکت کرتی آئی ہے۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp