ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ کی زیرملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں حالیہ ہفتوں میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اب میسج ایڈیٹنگ، لاک چیٹس اور ایک اکاؤنٹ کئی ڈیوائسز میں استعمال کرنے سمیت کئی دوسرے فیچرز واٹس صارفین کو دستیاب ہیں مگر کمپنی کی جانب سے پھر بھی واٹس ایپ میں مزید تبدیلیاں لانے کا سلسلہ جاری ہے۔
واٹس ایپ میں اب ایک نئی تبدیلی کی جا رہی ہے، جس میں واٹس ایپ صارفین کے لیے ’چیلنز‘ کے نام سے ایک نیا سہولت کار فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر اس فیچر کو ولمبیا اور سنگا پور میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ کے نئے ورژن 2.23.15.11 میں کچھ لوگوں کو اب یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اپنے سبسکرائبرز کو واٹس ایپ چیلنز کی اہم تبدیلیوں سے بروقت آگاہ کرسکیں گے۔
جس میں ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز، اسٹیکرز، پولز اور دیگر معلومات شامل ہیں جو فوری طور پر چینل سے وابستہ تمام افراد تک پہنچ سکتی ہیں۔
ولمبیا اور سنگاپور کے افراد نے اسے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے اور شاید جلد ہی اسے دُنیا بھر میں متعارف کر دیا جائے گا، جس سے لوگوں اور اداروں کے درمیان سادہ اور مؤثر انداز میں رابطہ ممکن ہوسکے گا۔














