سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سوشل میڈیا کے ایک منجھے ہوئے کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا بیانیہ بنانا اور اس بیانیے کو وسیع پیمانے پر عوام تک پہنچانے کا فن خوب آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عمران خان اس وقت سیاسی میدان میں بے شک جتنی بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہوں لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر آئے روز کسی نہ کسی ٹرینڈ کا سبب ضرور ہوتے ہیں۔
عمران خان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی اگر بات کی جائے تو وہ اب تک تقریبا تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے پاکستانی سیاست دان ہیں۔ 9مئی کے واقعات اور گرفتاری کے بعد جہاں مین سٹریم میڈیا پر ان کی کوریج نہ ہونے کے برابر ہے وہاں بعض ناقدین کا خیال ہے کہ وہ آہستہ آہستہ سوشل میڈیا کی جنگ بھی ہار رہے ہیں۔
عمران خان جہاں باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی فعال دکھائی دے رہے تھے وہاں بعض صارفین کا خیال تھا کہ ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں انہیں ٹوئٹر کی طرح فعال رہنا ہوگا، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کی ٹوئٹر اکاؤںٹ سے ایک ٹویٹ کی گئی، جس میں لکھا گیا چیئرمین عمران خان پاکستانی نوجوانوں سے جڑنے کے لیے آج سے ٹک ٹاک جوائن کر رہے ہیں۔
Chairman Imran Khan is joining TikTok today to connect with the Youth of Pakistan who has impressed him with their political acumen and presentation skills. Link to TikTok profile: https://t.co/5S7wpXkvsK#ComingSoonOnTikTok pic.twitter.com/If7aOpRGP7
— PTI (@PTIofficial) July 17, 2023
عمران خان نے ٹک ٹاک جوائن کیا تو ایک ہی دن میں 2لاکھ 69ہزار لوگوں نے انہیں فالو کرلیا جبکہ ٹوئٹر پر دیکھتے ہی دیکھتے ٹرینڈ بن گیا۔ تحریک انصاف کے حامی صارفین جہاں ان کے اکاؤنٹ کی پروموشن کرتے دکھائی دیے وہیں کچھ صارفین نے خوب دلچسپ تبصرے بھی کیے، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا سیاست میں کیا رکھا ہے ، ٹک ٹاکر بن جاؤ بہت اسکوپ ہے۔
سیاست میں کیا رکھا ہے ، ٹک ٹاکر بن جاؤ بہت اسکوپ ہے۔
— Depressed Soul (@Depress423) July 18, 2023
گفتگو آگے بڑھی تو کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے اب تک ٹک ٹاک ایپلیکیشن انسٹال نہیں کی تھی، صارف فیصل نے اسی حوالے سے لکھا مرشد کے لیے اب ٹک ٹاک انسٹال کرنا پڑے گا۔
Murshad k Liye TikTok install Karni parhey gye 🥺
— Fai Xal (@fai_xal) July 17, 2023
پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا جن کے ٹاک ٹاک پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں کے حوالے سے صارفین کا کہنا تھا کہ ان کو اب گھبرانا چاہیے، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے نے لکھا جنت مرزا اب کیا کرے گی؟
jannat mirza should run for her life now https://t.co/GwDiflCl9G
— Arooj 🇵🇰🇵🇸 (@khankideevani) July 17, 2023
عمران خان کے حالیہ بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ایک اور پلیٹ فارم جہاں وہ وہی بات کریں گے جو ہر جگہ دہراتے ہیں اور وہی لوگ یہاں بھی اس کو جوائن کریں گے۔
One more platform where he repeats same thing as everywhere and same people joining it there😂😂 https://t.co/hxVuHFkNpk
— Shayan (@ShayanKhurshid6) July 17, 2023
اب سوال یہ ہے کہ کیا سابق وزیر اعظم عمران خان کو اس غیر معمولی سوشل میڈیا فالوونگ کا فائدہ اگلے عام انتخابات میں ہوگا جو ممکنہ طور پر چند ماہ بعد ہونے والے ہیں؟ کیا وہ عام انتخابات میں بھی بڑے مارجن سے کامیاب ہوسکیں گے؟ اگر ایسا نہ ہوا تو سوشل میڈیا فالوونگ کو بوٹس ہی تصور کیا جائے گا۔