وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا، 14 ارکان کو وزارتوں کے قلمدان دے دیے گئے ہیں۔
14 رکنی کابینہ میں 4 سینیئر وزیر، 8وزراء اور 4 مشیروں پر شامل ہیں۔
حاجی عبدالحمید کو محکمہ بلدیات ، سید امجد زیدی کو تعمیرات، غلام محمد سیاحت و خوارک کا قلمدان دیا گیا ہے۔
مشتاق حسین کو پانی وبجلی، فتح اللّٰہ خان کو وزیر منصوبہ بندی، اور سید سہیل عباس کو صحت و قانون کی وزارتیں دی گئی ہیں ۔
شمس لون کو وزیر داخلہ اور انجینیئراسماعیل کو وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔
رحمت خالق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر، انجینیئرانور خان زراعت و لائیو اسٹاک کے وزیر، غلام شہزاد آغا وزیر تعلیم جبکہ شاہ بیگ مشیر جنگلات ہوں گے۔
دلشاد بانو مشیر برائے ترقی نسواں، ثریا زمان مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کردی گئی ہیں۔ کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس گلگت بلتستان میں ہوگی، گورنر سید مہدی شاہ نئی کابینہ سے حلف لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : حاجی گلبر خان 20 میں سے 19 ووٹ لے کر گلگت بلتستان کے وزیر اعلٰی منتخب