سمٹ بینک لمیٹڈ نے اپنا نام تبدیل کر لیا، نیا نام کیا ہوگا؟

منگل 18 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سمٹ بینک لمیٹڈ نے اپنا نام تبدیل کر کے بینک مکرمہ لمیٹڈ (BML) رکھنے کا اعلان کر دیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے نام کی منظوری دے دی۔

سمٹ بینک لمیٹڈ نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سمٹ بینک کا نام تبدیل کر کے بینک مکرمہ لمیٹڈ ( BML) رکھنے کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق دیگر ریگولیٹری اور کارپوریٹ کی منظوری کے بعد ہو گا ۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ نام کی تبدیلی متحدہ عرب امارات کے ممتاز سرمایہ کار ناصر عبداللہ حسین لوتاہ کی طرف سے حال ہی میں سمٹ بینک کے اکثریتی حصص کے حصول کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

بینک حکام کے مطابق ’سمٹ بینک لمیٹڈ کے نام کی بینک مکرمہ لمیٹڈ کے طور پر تبدیلی اسلامی مالیاتی اصولوں کو اپنانے اور اپنے معزز صارفین کوجدید اور اخلاقی معیار کے مطابق مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے بینک کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔‘

’اس تناظر میں بینک کے آپریشنز کا مکمل جائزہ، شرعی اصولوں پر مبنی مالیاتی حل متعارف کرانا اور اسلامی بینکاری کے طریقوں پر عمل کرنا بینک مکرمہ لمیٹڈ کا خاصا ہو گا۔ بینک مکرمہ لمیٹڈ تبدیلی کے اس مرحلے میں اپنے صارفین کی خدمت اور بغیر کسی رکاوٹ کے منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔‘

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ بینک مکرمہ لمیٹڈ (BML) ایک مکمل اسلامی بینک بننے کے سفر کی جانب گامزن ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کتنے مؤثر، معیشت پر کیا اثر پڑے گا؟

کابل کے گرین زون میں مطلوب عسکریت پسندوں کی موجودگی؟ سفارتی خدشات اور طالبان رجیم کے لیے ممکنہ نتائج

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟