اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 2 ارب91 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہ گئےہیں۔ بینک کی جانب سے جاری کردہ وضاحت کے مطابق اس کمی کی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں برس 3 فروری تک ملکی زر مبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں ماہ کے گزشتہ ہفتے میں پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے باعث 17 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 8.54 billion as of February 03, 2023.
For details https://t.co/WpSgomnd3v pic.twitter.com/N0U4kelczs— SBP (@StateBank_Pak) February 9, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق 3فروری 2023 تک پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 8 ارب 53 کروڑ 96 لاکھ ڈالر تھے جس میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5 ارب 62 کروڑ 29 لاکھ ڈالر زر مبادلہ کے ذخائر بھی شامل ہیں۔