بلوچستان ہائیکورٹ، پی سی بی انتخابات سے متعلق حکم امتناع واپس

منگل 18 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے انتخابات کے حوالے سے حکم امتناع واپس لے لیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس عامررانا پر مشتمل بنچ نے سماعت کی، پی سی بی، وفاقی حکومت اوردرخواست گزار گل محمد کاکڑ کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل رؤف عطا ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے پی سی بی کے الیکشن کمیشن کا انتخابات کا اختیار بحال کر دیا ہے، پی سی بی کی عبوری کمیٹی روزمرہ معاملات چلا سکتی ہے۔

عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے انعقاد سے متعلق حکم امتناع واپس لے لیا اور اپنے حکم میں کہا کہ درخواست گزار کیس سے متعلق ایجوکیٹر سے رجوع کریں، مینجنگ کمیٹی بورڈ آف گورنرز نامزد نہیں کر سکتی،عدالت نے درخواست خارج کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب پر حکم امتناعی جاری کیا تھا، آئینی درخواست گل محمد کاکڑ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟