وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو اب ٹیکس دینے کی ضرورت نہیں ہوگی، 2 ماہ تک وہ بغیر ٹیکس کے موبائل فون استعمال کر سکیں گے اور اگر 2 ماہ سے زیادہ ملک میں گزاریں گے تو اس سہولت میں مزید 2 ماہ کا اضافہ کر دیا جائے گا۔
سمندر پار پاکستانیوں کے موبائل فونز کی عارضی رجسٹریشن کے نظام کے اجراء کی تقریب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت فراہم کررہے ہیں جس کے ذریعے وہ گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں گے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ رواں سال بجٹ کے دوران پرائم منسٹر یوتھ فنڈ میں بہت ساری رقم مختص کی گئی ہے، جس میں آئی ٹی کے شعبے کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے اور آئندہ موقع ملا تو اس رقم میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہاکہ آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے ہم نے لاکھوں بچوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ کا پروگرام شروع کیا ہے اوور آئندہ سال میں اسکول کے بچوں کو بھی ٹیبلٹس فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے آئی ٹی کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر وفاقی وزیر امین الحق کی خدمات کو سراہا اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر ایف آئی اے، ایف بی آر اور پی ٹی اے کے کاموں کی تعریف کی۔