عمران خان ٹوئٹر کی طرح ٹک ٹاک پر بھی چھاگئے، ایک دن میں 17 لاکھ فالوورز

منگل 18 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس کے بعد اب ’ٹک ٹاک‘ پر بھی چھا گئے ہیں اور ایک ہی دن میں فالوورز کی تعداد 17 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی اگر بات کی جائے تو وہ اب تک تقریباً تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے پاکستانی سیاست دان ہیں۔

ٹک ٹاک پر ایک ہی روز میں 1.7 ملین فالوورز ہونے پر عمران خان نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 17 جولائی کی رات کو ٹک ٹاک جوائن کیا جس کا اعلان پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا گیا تھا۔ جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ان کے چاہنے والوں نے ٹک ٹاک پر چیئرمین پی ٹی آئی کو فالو کرنا شروع کر دیا۔

یہ بھی واضح رہے کہ 9مئی کے واقعات اور گرفتاری کے بعد جہاں مین اسٹریم میڈیا پر ان کی کوریج نہ ہونے کے برابر ہے وہاں بعض ناقدین کا خیال ہے کہ وہ آہستہ آہستہ سوشل میڈیا کی جنگ بھی ہار رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سوشل میڈیا کے ایک منجھے ہوئے کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا بیانیہ بنانا اور اس بیانیے کو وسیع پیمانے پر عوام تک پہنچانے کا فن خوب آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عمران خان اس وقت سیاسی میدان میں بے شک جتنی بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہوں لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر آئے روز کسی نہ کسی ٹرینڈ کا سبب ضرور ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp