موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کو ختم ہو رہی ہے، ذرائع کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری ارسال کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس قومی اسمبلی کی مدت کے خاتمے تک جاری رہے گا، جس میں انتخابی اصلاحات سےمتعلق اہم قانون سازی کی جائے گی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی 12 اگست کے بجائے 8 اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، قبل از وقت اسمبلی کی تحلیل کے نتیجے میں الیکشن کمیشن کو ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 90 دن مل جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق 8 اگست کو اسمبلی تحلیل کی سمری صدرمملکت کو بھیجی جائےگی، صدر کے دستخط نہ کرنے کی صورت میں قومی اسمبلی 48 گھنٹے میں خود بخود ختم ہوجائے گی۔