وکیل قتل: عمران خان کی مقدمے میں نامزدگی کے خلاف درخواست آج سماعت کے لیے مقرر

بدھ 19 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان میں وکیل کے قتل کے مقدمے میں نامزدگی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست 20 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 6 جون کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں وکیل عبدالرزاق جاں بحق ہوگئے تھے۔

عبدالرزاق ایڈووکیٹ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سنگین غداری کے کیس میں درخواست گزار تھے۔

عبدالرزاق کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر آئینی درخواست میں عمران خان کےخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی تھی، جس کی سماعت 7 جون کو ہونا تھی۔

عبدالرزاق شر کے قتل کے اگلے ہی روز ان کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نامزد کیا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمے کے مطابق مدعی سراج احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے والد نے عمران خان کے خلاف ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کی ہوئی تھی اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ انہیں عمران خان اور ان کی پارٹی کے افراد نے اسی رنجش کی بنیاد پر قتل کیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 4 جولائی کو عمران خان کی کوئٹہ میں قتل ہونے والے وکیل عبدالرزاق شرکے مقدمے میں عبوری ضمانت اورہائیکورٹ کے فیصلے پرحکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت