اسلام آباد سمیت ملک بھر میں اگلے 3 روز بھی تیز بارشوں کا امکان

بدھ 19 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ تین روز کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ ،لاہور اور ڈی جی خان میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جب کہ جن علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ان میں مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقے شامل ہیں۔

جمعرات کے روز کشمیر، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد ، پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی اور تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر،شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، پوٹھوہار ،اسلام آباد اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

کہاں کتنی بارش ہوئی؟

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جب کہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں راولپنڈی (شمس آباد 195، چکلالہ 136، کچہری 91)، چکوال 154، اسلام آباد (بوکرا 145، گولڑہ 112، زیرو پوائنٹ106، ایئر پورٹ77، سید پور 51)، سیالکوٹ (سٹی 107، ایئر پورٹ41)، جہلم 100، منگلا 99، لاہور (تاج پورہ 90، ایئر پورٹ 59، نشتر ٹائون 55، اپر مال 51، لکشمی چوک 44، گلبرگ 32، جوہر ٹائون 30، سٹی 23، اقبال ٹائون، قرطبہ چوک 22، گلشن راوی 19، سمن آباد 18، مغل پورہ 10، چوک ناخدا 07، فرخ آباد 06، شاہی قلعہ 01)،مری 64، گجرات 56، منڈی بہائوالدین 54، گوجرانوالہ 21، سرگودھا 13،اٹک 08، ملتان (سٹی) 07، نارووال 06، بہاولپور (ایئر پورٹ 04،سٹی01) ، جوہر آباد، کوٹ ادو02،ڈی جی خان01، خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ 86، مردان 36، مالم جبہ 32، کاکول 16،سیدوشریف،دیر04،چراٹ01، کشمیر میں مظفر آباد (ایئر پورٹ68، سٹی 54)، راولاکوٹ 60، کوٹلی 44 اور گڑھی دوپٹہ میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین 46، سبی اور سکھر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp