سپریم کورٹ: سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف درخواست خارج

جمعرات 20 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

کیس کی سماعت پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے 2013 کے عام انتخابات میں نااہلی کو چیلنج کیا گیا تھا، درخواست گزار اب وفات پا چکے ہیں، 2013 کی اسمبلی کی مدت بھی اب ختم ہو چکی ہے۔

عدالت نے درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف  نے عام انتخابات 2013 میں چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف پرویز مشرف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جو گزشتہ روز سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp