خیبر: باڑہ بازار میں خود کش دھماکہ، شہداء کی تعداد 4 ہو گئی، ویڈیو جاری

جمعرات 20 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر کی تحصیل باڑہ میں تحصیل کمپاؤنڈ میں ہونے والے دو خودکش حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

خیبر کی تحصیل باڑہ میں تحصیل کمپاؤنڈ میں ہونے والے دو خودکش حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی،ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن کے دوران ملبے کے نیچے سے ایک اور جسد خاکی نکال لی ہے۔ جبکہ ہسپتال میں زیر علاج شدید زخمی اہلکار بھی شہید ہوگیا۔

اس سے قبل خیبر پولیس کے ترجمان ظہیر خان نے حملے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ باڑہ میں تحصیل کمپاؤنڈ پر حملہ ہوا ہے جس میں پولیس اسٹیشن اور دیگر دفاتر واقع ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کہ مسلح افراد نے پہلے فائرنگ کی اور پھر  کمپاؤنڈ میں 2  دھماکے ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ مزید کہا کہ شبہ ہے کہ دہشتگرد اندر موجود ہیں۔ جس کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپیلکس نے تصدیق کر دی ہے کہ حملے میں دو پولیس اہلکارشہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک حملے کے چار زخمیوں اور ایک لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ترجمان بلال فیضی نے وی نیوز کو بتایا کہ حملے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اب تک حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ 4 زخمیوں کو پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپیلکس جبکہ 6 کو باڑہ مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکوں سے سے عمارت کی چھت بھی گر گئی جس سے ایک شخص ملبے تلے دب گیا ہے جس کو نکالنے کے لیے ملبے کو ہٹایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی دھماکوں کی مذمت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو روک کر اور اپنی جانوں پر کھیل کر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، مجھ سمیت پوری قوم پولیس کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔.

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp