سندھ ریزرو پولیس ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) میں ضم

جمعرات 20 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ریزرو پولیس کو ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) میں ضم کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ریپڈ رسپانس فورس سندھ علی رضا نے بتایا ہے کہ سندھ ریزرو پولیس کو تمام تر قواعد و ضوابط کو بروئے کار لاتے ہوئے آر آر ایف میں ضم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آر آر ایف کی 07 پلاٹونز کشمور،03 پلاٹونز گھوٹکی جبکہ ایک پلاٹون شکارپور کچے کے علاقے میں جرائم کے خلاف انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔

ایس ایس پی آر آر ایف نے کہا کہ آر آر ایف کے تحت سرگرم کراؤڈ مینجمنٹ یونٹ(CMU) کے لیے حیدرآباد اور سکھر میں عمارت درکار ہے جبکہ اس وقت آرآرایف کے پاس دستیاب وہیکلز کی تعداد 65 ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب سے آنے والے 05 ماسٹر ٹرینرز نے 34 ٹرینرز کو تیار کردیا ہے جو باقاعدہ پاس آؤٹ ہوچکے ہیں، آرآر ایف کی تربیت کا دورانیہ ایک ماہ جبکہ سی ایم یو کی تربیت کا دورانیہ 15 روز رکھا گیا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ آرمز اینڈ ایمیونیشن اور دیگر درکار آلات و سامان وغیرہ آر آر ایف کو الاٹ کردی گئی ہیں جبکہ مزید درکار سامان،آلات، وہیکلز کے لیے جامع سفارشات جلد ارسال کی جائیں تاکہ مالی سال 2023/24 کے بجٹ میں ان اقدامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔

انہوں نے ماسٹرز ٹرینرز سے تربیتی اقدامات اور اس کی تکمیل پر ایس ایس پی آر آر ایف کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ سی ایم یو بھی آرآر ایف کی طرز پر جلدی اور بروقت رسپانس دے اور ممکنہ ہنگامی صورتحال پر کنٹرول کرنے میں ہراول دستے کے طور پر سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر، مؤثر اور ثمر آور پالیسی کے ذریعے عوام کو نہ صرف اپنا دوست بنائیں بلکہ انھیں جرائم کے خلاف اپنا معاون اور حقیقی مددگار بھی بنائیں۔

تقریب میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن و کرائم برانچ، ٹی اینڈ ٹی،اسٹیبلشمنٹ، فنانس،آرآرایف کے حکام سمیت اے آئی جیز، ایڈمن لاجسٹکس نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp