آئی ایم ایف نے نویں جائزہ مذاکرات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا-آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا ہے آئی ایم ایف وفد نے دورہ پاکستان مکمل کرلیا۔
پاکستان کے ساتھ مذاکرات تعمیری رہے۔ وزیراعظم پاکستان نے پالیسیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
اعلامیہ کیمطابق اندرونی اور بیرونی عدم توازن ختم کرنے کیلئے اقدامات پر پیش رفت ہوئی۔ پاکستان نے معاشی عدم توازن ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پاکستان کے ساتھ ٹیکس اقدامات کرنے بغیر بجٹ سبسڈی کم، ایکسچینج ریٹ کا تعین مارکیٹ کے ذریعے کرنے اورسرکلر ڈیٹ میں مزید اضافے کو روکنے کیلئے اقدامات پر مثبت پیش رفت ہوئی۔
پاکستان پالیسی اقدامات پر بروقت اور فیصلہ کن طور پر عمل درآمد کرنے سے کامیابی سے دوبارہ میکرو اکنامک استحکام اور پائیدار ترقی حاصل کرسکے گا۔
اعلامیہ کے مطابق سیلاب متاثرین اور غریبوں کا سماجی تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے توانائی شعبے میں اصلاحات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے نویں جائزہ مذاکرات اکتیس جنوری سے نو فروری تک جاری رہے ۔