وزیراعظم شہباز شریف نے 18 جولائی 2023 کو یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹیو پروگرام کے تحت اسلام آباد میں پہلی اسپورٹس یونیورسٹی کا افتتاح کیا ۔
اس افتتاحی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کو طالبعلموں سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک طالبعلم شہباز شریف سے ہاتھ ملائے بنا ہی آگے بڑھ جاتا ہے۔ جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
جہانزیب نامی صارف نے ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کٹھ پتلی ویزراعظم شہباز شریف کے لیے باعثِ شرمندگی ہے کہ ایک نوجوان نے ان سے مصافحہ نہیں کیا اور سلام ہے اس نوجوان کو جو وزیراعظم کے سامنے اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کی ہمت رکھتا تھا۔
An absolute embarrassment for the puppet PM.
Hats off to the boy who had guts to register his displeasure in shaking hands with the puppet.
👏🏽👏🏽👏🏽 pic.twitter.com/B7HioR4TSs
— Jhanzaib (@Jhanzaib_S) July 20, 2023
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویزاعظم شہباز شریف کے لیے نہیں بلکہ کوچز اور سپورٹس اکیڈمی کے لیے باعثِ شرمندگی ہے کہ اس نوجوان نے وزیراعظم سے مصافحہ نہیں کیا۔
This is no embarrassment to @CMShehbaz . It’s an insult to the spirit of sportsmanship. It’s an embarrassment to the coaches. It’s an embarrassment to the sports academy training the young sportsman. https://t.co/bKQDylekVB
— Farhatullah Babar (@FarhatullahB) July 20, 2023
ایک صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کھلاڑی کو ٹیم سے نکال دینا چاہیئے، پہلے اس کی تربیت درست کرنی چاہیے اور پھر کسی ٹیم میں جگہ دینی چاہیئے۔
اس لڑکے کو ٹیم سے باھر نکال کر پھینکا جانا چاھئے،پہلے اس کی تربیت درست کروائیں پھر کسی ٹیم میں اس کو جگہ دیں. https://t.co/CZb8myg8Qh
— صحرانورد (@Aadiiroy2) July 20, 2023
منصور احمد قریشی نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کوئی بہادری نہیں بلکہ جہالت اور بد تمیزی ہے۔ اور اگر وزیراعظم شہباز شریف سے ہاتھ نہ ملانے پر خوش ہو رہے ہیں تو سابق وزیراعظم عمران خان کو گریبان سے پکڑ کر گرفتار کرنا بھی خوشی کی ہی بات تھی۔
یہ کوئی بہادری نہیں بلکہ پرلے درجے کی جہالت اور بدتمیزی ہے اور اگر آپ اس حرکت پر خوش ہو تو پھر عمران خان صاحب کو گریبان سے پکڑ کر گرفتار کرنا بھی خوشی کی بات تھی ۔ https://t.co/UL1x0YphPd
— Laugh Lens (@LaughLens) July 20, 2023
چوہدری ساجد حسین نامی صارف نے کہا کہ مخالفین سے لاکھ اختلافات ہوں لیکن یہ بد لحاظی اور بد اخلاقی کی انتہا ہے اور ایسے رویے پر اس نوجوان کو ٹیم سے فوری طور پر الگ کر دینا چاہیے کیونکہ سپورٹس میل جول کی تربیت دیتی ہے نفرت کی نہیں۔
لاکھ اختلافات ہوں لیکن یہ بے شرمی، بد لحاظی اور بد اخلاقی کی انتہا ہے ایسے شخص کو فوری طور پر ٹیم اور سپورٹس سے الگ کرنا چاہئے۔۔
سپورٹس خاص کر ٹیم سپورٹس آپس میں مل کر کہنے کی ٹریننگ دیتی ہے۔
اس نفرت بھرے کلپ کو سیلیبریٹ کرنے والوں کو بھی شرم آنی چاہیے۔ https://t.co/dw3r5F3Xaj— Ch Sajaad Husein (@ch_sajaad) July 20, 2023
ٓایک صارف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کے یہ انہی کے بوئے ہوئے نفرت کے بیج ہیں جو اب پھل دینے لگے ہیں۔
عمران خان کے بوئے نفرت کے بیج ،، پھل دینے لگے! https://t.co/nfRENsUG1f
— Raza Zaidi (@Razaazaidi) July 20, 2023
وی نیوز نے جب اس معاملے پر پی ایم آفس سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نے جان بوجھ کر مصافحہ کرنے سے انکار نہیں کیا بلکہ وہ تصویر بنانے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار تھا۔
پی ایم آفس کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تقریب میں بدمزگی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، اور نہ ہی کسی نے نوجوان کے مصافحہ نہ کرنے کا نوٹس لیا اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔














