چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے لے گئے ہیں تاکہ ان کا میرے خلاف 164 کا بیان ریکارڈ کرایا جائے۔
سوشل میڈیا ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ بدھ کے روز رہنما پی ٹی آئی شہریار آفریدی کو نامعلوم افراد اڈیالہ جیل سے نکال کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں جو کہ مکمل طور پر غیر قانونی ہے، اس سے ملک میں سراسر لاقانونیت اور بے حسی ظاہر ہوتی ہے۔
عمران خان نے کہا شہریار آفریدی کے وکیل کے مطابق شہریار کو اس اذیت اور ایذا رسانی سے دوچار کرنے کا واحد مقصد انہیں میرے خلاف 164 کا بیان ریکارڈ کرنے پر مجبور کرنا ہے۔
انہوں نے ایک ایف آئی آر کی کاپی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب ان (شہریار آفریدی) کے خلاف بہاولپور میں ایک اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں ان پر گندم چوری کا مضحکہ خیز الزام لگایا گیا ہے۔
Removal of Shehryar Afridi from Adiyala Jail day before yesterday by unknown men is completely illegal & shows the sheer lawlessness and high-handedness in the country.
As highlighted by his lawyer, the sole purpose of putting Shehryar through this torture and persecution is to… pic.twitter.com/xSpCNFZ1Bc
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 21, 2023
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں ہماری عدلیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ایک مؤقف اختیار کرے اور ہمارے بنیادی حقوق کی مکمل خلاف ورزی اور پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے اراکین کو کھلے عام نشانہ بنائے جانے کو روکے۔














