منی لانڈرنگ کیس، پرویز الٰہی کو عدالت پیش کرنے کا حکم

جمعہ 21 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیشل کورٹ سینٹرل۔I (خصوصی عدالت نمبر1 ) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کر لیا ہے۔

جمعہ کو خصوصی عدالت نمبر 1 نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کو حکم دیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو  26 جولائی کو اڈیالہ جیل سے لا کر اسپیشل کورٹ سینٹرل میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سے پرویز الٰہی کو 21 جون سے 18 جولائی تک حراست میں رکھنے پر وضاحت بھی مانگ لی ہے۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل  سے کہا گیا کہ وہ پرویز الٰہی کو 5 جولائی کو عدالت پیش نہ کرنے پر بھی اپنی وضاحت پیش کریں۔

Ch. Pervaiz Ilahi Trial by Iqbal Anjum on Scribd

عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ اگر ملزم کو پیش نہ کیا گیا تو آئی جی پنجاب کے خلاف قانونی کارروائی بھی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج بخت فخر بہزاد نے جمعہ کو سماعت کے دوران منی لانڈرنگ کے نامکمل چالان پر ملزم کو طلب کیا، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی، جبران خان کو بھی نامزد کر رکھا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے مونس الٰہی اور جبران خان کے درست ایڈریس، بینک اکاؤنٹس، پاسپورٹ اور شناختی کارڈز کی تفصیلات بھی جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم مونس الٰہی اور جبران خان کی سفری تاریخوں (ٹریول ہسٹری ) بھی عدالت میں پیش کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp