طویل ٹویٹ کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، حد 4 ہزار حروف

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

طویل پیغامات بھیجنے والے ٹویٹر صارفین کو خوش ہوجانا چاہیے کیوں کہ اب وہ اپنے ٹویٹ کو محض 280 حروف تک محدود رکھنے کے پابند نہیں رہ گئے بلکہ دل کھول کر لکھنے کے لیے آزاد ہیں۔

ہاں اگر کچھ صارفین 4 ہزار حروف سے بھی زیادہ لکھنے کے عادی ہوں تو پھر سمجھ لیں کہ ان کی خوشی فی الحال ادھوری ہی ہے لیکن امید پر دنیا قائم ہے عین ممکن ہے ٹویٹر آئندہ اس بھی طویل ٹویٹ کی اجازت دینے کا اعلان کردے۔

خیر فی الحال ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اب 4 ہزار ٖحروف پر مشتمل پوسٹ سینڈ کرسکتے ہیں لیکن فی الوقت یہ سہولت ابھی صرف امریکا میں سبسکرپشن سروس ٹویٹر بلیو کا حصہ بننے والے افراد کے لیے ہی ہے۔

قبل ازیں ٹویٹر صارفین صرف 280 حروف کا ہی استعمال کرسکتے تھے اور طویل باتوں کے لیے انہیں الگ الگ ٹویٹس کرنی پڑتی تھیں۔ تاہم اب حروف کی حد 4 ہزار تک بڑھا دی گئی ہے۔

کمپنی کے نئے مالک ایلون مسک نے ایک ماہ قبل ٖحروف کی حد بڑھانے کا عندیہ دیا تھا جس پر اب عملدرآمد کردیا گیا ہے۔

ٹویٹر پر اب ویسے تو پڑھنے والے کے سامنے 280 حروف پر مشتمل ایک ٹویٹ ہی نمودار ہوگی تاہم مکمل تحریر پڑھنے کے لیے شو مورکے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp