اسلام آباد میں ڈبل سواری کے بعد ڈرون کیمروں کے استعمال پر بھی پابندی

جمعہ 21 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

’آفس آف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد‘ کے ٹوئٹر ہینڈل سے کی جانے والی ٹوئٹس میں مطلع کیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد ڈرون کیمروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی کے نوٹیفیکیشن کا عکس

ٹوئٹ میں منسلک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دستخط سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈرون کیمروں کے استعمال پر عائد پابند کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں آج سے دو ماہ تک ڈرون کیمروں پر پابندی برقرار رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور اسلام آباد پولیس کو نوٹیفیکیشن اور ان ہدایات پر سختی سے عمل کروانے کی تاکید کی ہے۔

ڈبل سواری پر پابندی کے نوٹیفیکیشن کا عکس

واضح رہے کہ قبل ازیں آج ہی کے روز ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے محرم الحرام 2023 کے دوران نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، اور اس پابندی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی دفعہ 144 کے تحت کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔ تاہم اس نوٹیفکیشن کا اطلاق آج سے دس دن تک کے لیے کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp