دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، آئی جی خیبر پختونخوا

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئے آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات نے پشاور میں پولیس لائنز میں واقع دہشتگرد حملے سے متاثر ہونے والی مسجد کا دورہ کیا ہے۔ اختر حیات نے پولیس کے جوانوں کے ہمراہ دہشتگردی سے متاثرہ مسجد میں نماز جمہ ادا کی۔ اس موقع پر سابق آئی جی معظم جاہ انصاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 انہوں نے  پولیس افسران کے ہمراہ دھماکہ سے متاثرہ مسجد  میں نماز جمعہ ادا کی۔ نماز جمعہ  کے بعد ملک و قوم کے لئے دعا کی گئی۔

 چیف سٹی پولیس اور دیگر اعلی افسران نے اس موقعہ پر آئی جی اختر حیات کو مسجد میں ہونے والے دھماکے کی نوعیت اور ریسکیو آپریشن کے بارے میں بریف کیا۔

نماز جمعہ کے بعد پولیس جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے جس بہادری اور دلیری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کی معترف ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے اس موقعہ پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

 سابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے  اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ ضرور جیتیں گے۔

انہوں نے پولیس افسران کو دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے اور پولیس کے جوانوں کو حوصلہ بلند رکھنے کی ہدایت کی۔

  گزشتہ روز وفاقی حکومت نے  معظم جاہ انصاری کی جگہ اختر حیات کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے