لاہور میں ڈی آئی جی شارق جمال کی اچانک پر اسرار موت ہوگئی، ڈی ایچ اے میں واقع اپنے گھر میں رات گئے مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نیشنل اسپتال ڈی ایچ اے منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں واقع اپنے گھر میں ڈی آئی جی شارق جمال اپنے 2 ملازموں کے ساتھ موجود تھے، لیکن موت کے وقت شارق جمال گھر میں اکیلے ہی تھے۔
مزید پڑھیں
پولیس کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال نے اپنے دونوں ملازمین کو کام کی غرض سے گھر سے باہر بھیجا تھا، جیسے ہی ملازم گھر واپس لوٹے تو ڈی آئی جی کو مردہ حالت میں پایا جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔
ڈی آئی جی شارق جمال کے اہل خانہ اپنے دوسرے گھر میں موجود تھے۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ڈی آئی جی شارق جمال کی اہل خانہ بھی اسپتال پہنچ چکے ہیں۔
شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلویز کے عہدے پر فائز رہے، جبکہ آج کل وہ او ایس ڈی (اسپیشل ڈیوٹی) کے عہدے پر فائز تھے۔