کوئی ثبوت نہیں کہ جائیداد خریدنے کے لیے رقم شہباز شریف نے دی، منی لانڈرنگ کیس کا تفصیلی جاری

ہفتہ 22 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز ، نصرت شہباز سمیت دیگر کو منی لانڈرنگ ریفرنس سے بری کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج نے 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں قرار دیا گیا کہ شہباز شریف کسی بھی کمپنی کے شیئر ہولڈر یا سپانسر نہیں رہے۔ نیب نے تسلیم کیا ہے کہ شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، لہٰذا ایسی صورت میں ملزمان کے خلاف کیس ثابت ہونے کے بہت کم چانسز ہیں۔

CamScanner 07-22-2023 12.19 by A. Khaliq Butt on Scribd

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ نیب کے مطابق شہباز شریف نے اثاثہ جات کرپشن یا بے نامی دار سے نہیں بنائے، نیز یہ کہ نیب نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا کہ جائیداد خریدنے کے لیے رقم شہباز شریف نے دی۔

فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ نیب کے مطابق شہباز شریف کے اثاثے ان کی آمدن کے مطابق ہی ہیں۔ نصرت شہباز ، حمزہ شہباز اور رابعہ عمران، شہباز شریف کے بے نامی دار نہیں۔

احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ شہباز شریف ٹیکس ادا کرتے ہیں، نیب کے مطابق شہباز شریف کا ٹی ٹیز سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ لہٰذا شہباز شریف، نصرت شہباز ، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ  بری ہونے والے تمام افراد کی جائیداد ڈی فریز کی جاتی ہے اور یہ کہ رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں