ایمازون انٹرنیٹ کا کھلاڑی بننے کے لیےتیار، سٹیلائٹ لانچ کرنے کا اعلان

ہفتہ 22 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایمازون کمپنی نے امریکا کے سرکاری حکام کے ساتھ مل کر فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر میں جدید ترین سیٹلائٹ پروسیسنگ پلانٹ تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز ’ایمازون‘ نے 120 ملین ڈالر کے بجٹ کے ساتھ  ایک لاکھ  مربع فٹ کی یہ عمارت ایمازون کے کوئپر منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے ، جس میں زمین کے اوپر نچلے مدار میں گردش کرنے والے 3،200 سیٹلائٹس پر مشتمل ایک وسیع نیٹ ورک قائم کرنا شامل ہے۔

ان سیٹلائٹس کو عالمی سطح پر براڈ بینڈ انٹرنیٹ کوریج فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایمیزون خلا پر مبنی انٹرنیٹ صنعت میں ایک اہم کھلاڑی بننے کے لیے تیار ہے۔

اس  منصوبہ کے ایلون مسک کی قیادت میں ’اسپیس ایکس‘ کے ’اسٹار لنک ‘کا زبردست حریف بننے کی توقع ہے ، کوئپر انٹرنیٹ نیٹ ورک ’ایمازون‘ کے پہلے سے غالب ویب سروسز پلیٹ فارم کی تکمیل بھی کرے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فلوریڈا میں 50 انتہائی ہنر مند افراد پر مشتمل افرادی قوت کو ملازمت فراہم کی جائے گی۔

ہنر مند افراد کی یہ ٹیم ایمازون کے کوئپر سیٹلائٹس کے خلا میں سفر سے پہلے اس کی لانچنگ پر کام کرے گی، جس کے بعد ریڈمنڈ، واشنگٹن میں واقع پرائمری پلانٹ میں پیداوار کا کام شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ’ایمازون‘ نے جنوری میں اس سائٹ پر تعمیر کا آغاز کیا تھا اور 2024 کے آخر تک اس کی تکمیل کی توقع ہے۔ کمپنی نے 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران پروسیسنگ کے لیے اسیٹلائٹ کی پہلی پرواز خلا میں بھیجنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

’ایمازون‘ کوئپر پروڈکشن آپریشنز کے نائب صدر اسٹیو میٹائر نے 2024 کے اوائل میں اپنے پہلی تیار کردہ اسیٹلائٹ لانچ کرنے کی اپنی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

وہ امریکی ریگولیٹرز کے حکم کے مطابق 2026 تک سیٹلائٹ نیٹ ورک کا آدھا حصہ مدار میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان اہم اہداف کو پورا کرنے کے لیے ایمازون نے 77 ہیوی لفٹ راکٹ لانچ کرنے کے معاہدے حاصل کیے ہیں جن کی مالیت ممکنہ طور پر اربوں ڈالر ہے۔

ان اہداف اور منصوبوں میں سے زیادہ تر ٹھیکے بوئنگ لاک ہیڈ جوائنٹ وینچر یونائیٹڈ لانچ الائنس اور جیف بیزوس کی خلائی کمپنی بلیو اوریجن نے دیے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق ’ایمازون‘ کے روڈ میپ میں سال کے آخر تک متعدد پروٹو ٹائپ سیٹلائٹ خلا میں لانچ کرنا شامل ہیں، جس میں بڑے پیمانے پر تیار کردہ پہلی اسیٹلائٹ 2024 میں لانچ کے لیے تیار ہے ۔

کہا جا رہا ہے اگلے سال ’ایمازون‘  کمپنی کارپوریٹ اور سرکاری صارفین کے ساتھ اپنی انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے.  اس طرح کی وسیع سرمایہ کاری اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کے ساتھ ایمیزون خلا پر مبنی انٹرنیٹ صنعت میں ایک اہم کھلاڑی بننے کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp