حمزہ اور پاکستان کو مبارک ہو‘: ٹوئٹر صارفین کی حمزہ خان کو مبارکباد’

اتوار 23 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں فتح حاصل کر کے 37 برس بعد یہ اعزاز پاکستان کے نام کر دیا ہے۔ ملک بھر سے اہم شخصیات نے جہاں حمزہ خان کو مبارکباد پیش کی وہیں سمجای رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی صارفین کی جانب سے مبارکباد اور خوب پذیرائی کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیت کے بعد ورلڈ سکواش کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں حمزہ خان نے جیتنے کے بعد جذباتی انداز میں کہا اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ، میرے کوچز نے ہر بار میرا ساتھ دیا۔

 

حمزہ خان کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے صارف نورینہ شمس لکھتی ہیں کہ یہ جیت مجھے اپنی محسوس ہوتی ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ حمزہ خان اور ان کے والد پچھلے کچھ سالوں سے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ میں نے اسے ٹائٹل جیتنے، پابندیوں کا سامنا کرتے، چوٹوں سے لڑتے اور حق کے لیے لڑتے دیکھا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا مجھے اب بھی ان کے ساتھ 2 مہینے پہلے کی بات چیت یاد ہے جب وہ ٹائٹل جیتنے کے لیے بہت پرعزم اور پرجوش نظر آرہے تھے۔ مجھے بتا رہے تھے کہ کیسے وہ کوشش کر رہے ہیں اور یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ہر طرح کی سپورٹ کے مستحق ہیں۔

نورینہ شمس نے مزید لکھا سارا کریڈٹ ان کے کوچز اور خاص طور پر ان کے والد کو جاتا ہے جو مشکل حالات میں بھی کھڑے رہے اور 37 سال کے بعد انہوں نے تاریخ رقم کی ہے۔

 

ایک اور صارف نے حمزہ خان کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ حمزہ کو مبارک ہو۔ جہانگیر اور جانشیر دونوں کے مداح کے طور پر جنہیں میں نے 1980-90 کی دہائی میں دیکھا تھا، امید ہے کہ یہ پاکستانی سکواش کی بحالی کا آغاز ہو!
حمزہ اور پاکستان کو مبارک ہو۔

 

ایک اور صارف نے لکھا ہم میں سے جو لوگ جہانگیر اور جانشیر خان کو دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں، ان کے لیے یہ ایک نئی امید ہے۔۔ مبارک ہو حمزہ خان مستقبل میں محنت کریں، ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ ایک میراث کی تجدید کرنے کا شکریہ جس کے بارے میں میں نے سوچا تھا کہ کھو گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ حمزہ خان نے بوسٹن میں اپنے ماموں شاہد زمان خان کے ساتھ ٹریننگ کی ہے جو پاکستان کے بہترین سکواش کھلاڑیوں میں سے ایک اور سابق ورلڈ نمبر 14 رہ چکے ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp