بھارتی کرکٹر ہرمن پریت کور کا جارحانہ رویہ، بھاری جرمانے اور تنقید کا سامنا

اتوار 23 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے فائنل میں بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے نامناسب رویہ اپناتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے قوانین کی خلاف ورزی کی، جس پر انکو بھاری جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، اور وہ اس وقت شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بھی بن رہی ہیں۔

شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ کے دوران جب امپائرز نے ہرمن پریت کور کو آوٹ قرار دیا تو برداشت نہ کر سکیں اور اپنا بیٹ وکٹ پر مار کر وکٹیں گرادیں۔ ہرمن پریت کور نے پویلین واپس جاتے ہوئے امپائر پربھی غصے کا اظہارکیا۔ ہرمن پریت کور میچ کے بعد انٹرویو میں بھی امپائرز پر برس پڑیں اور بنگلا دیش میں امپائرنگ کے معیار کو غیر معیاری قرار دیا۔

یہاں تک کہ فوٹو سیشن کے دوران بھی بنگلادیشی پلیئرز پر خراب ایمائرنگ کے طنز کرتی رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرمن پریت کور کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرمیچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ کیا جائے گا، وکٹ پر بلا مارنے پرمیچ فیس کا 50 فیصد اور کھلاڑیوں اور ایمپائرز کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر25 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ہرمن پریت کور نے کہاکہ ہمیں اب اندازہ ہو گیا ہے کہ یہاں کیسی امپائرنگ ہوتی ہے، آئندہ جب بھی ہم بنگلا دیش آئیں گے تو یہاں کی امپائرنگ کے لحاظ سے تیاری کرکے آئیں گے۔

دوسری جانب بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق میچ کے بعد آفیشل فوٹو سیشن کے موقع پر بھی ہرمن پریت نے نامناسب رویہ اپنائے رکھا اور بنگلا دیشی پلیئرز پر خراب امپائرنگ کے طنز کستی رہیں۔

بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میر پور میں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے میچ میں نامناسب رویہ اختیار کیا جو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

کرکٹ قوانین کے مطابق انکے اس رویے پر لیول 1 کی کارروائی ہو سکتی ہے اور امپائرز کے خلاف انٹرویو دینے پر بھی بھارتی ویمن کپتان کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp