خیبر پختونخوا کی نگراں صوبائی حکومت نے بنوں ماڈل اسکول اینڈ کالج کا نام دوبارہ تبدیل کردیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے 10 فروری کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بنوں ماڈل اسکول اینڈ کالج کا نیا نام اب ایک بار پھر اکرم خان درانی کالج بنوں ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابق صوبائی حکومت نے جون 2019 میں کالج سے اکرم درانی کا نام ہٹا دیا تھا۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے کالج کے نام کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کرم خان درانی کی کوششوں سے سنہ 2006 بنوں میں قائم ہونے والے مذکورہ کالج کا نام ان ہی کے نام سے منسوب تھا۔
جمعیت علما اسلام فضل الرحمن گروپ رہنما اکرم خان درانی 2 اکتوبر 2018 سے 18 جنوری 2023 تک خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں قائد حسب اختلاف اور سنہ 2002 سے 2007 تک صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ رہے۔