ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 میں بھارت کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے بیٹر طیب طاہر کا کہنا ہے کہ میری پرفارمنس چاہے سنچری ہوتی یا ففٹی جو بھی ہوتی ٹیم کے کام آئی اس کی خوشی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہی ذہن میں تھا کہ وکٹ پر ٹھہرنا ہے جتنی دیر وکٹ پر رہیں گے زیادہ سے زیادہ اسکور کرسکیں گے اور یہ پلان کامیاب رہا۔
Explosive 💯 to help Pakistan Shaheens post an imposing total 💥
Player of the final – Tayyab Tahir 🌟#ACCMensEmergingTeamsAsiaCup | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/dM3jcWqTnC
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 23, 2023
انہوں نے اپنی اس کامیابی کے حوالے سے کہا کہ مطمئن تو زندگی میں کبھی بھی نہیں ہونا چاہیے۔
طیب طاہر کے مطابق سنچری کا کوئی بھی سوچ کر نہیں آتا، جب آپ نائنٹیز پر ہوتے ہیں تو پھر زیادہ احتیاط کرتے ہیں لیکن آج سوچ رکھا تھا کہ بڑا میچ ہے تو اسکور بھی بڑا ہی کرنا ہے۔
بھارت کے خلاف بڑی کامیابی سمیٹنے والے طیب طاہر کا کہنا ہے کہ بابراعظم ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں انہوں نے مجھ سے یہی کہا کہ پُرسکون رہو اور اپنے کھیل کو انجوائے کرو۔
طیب طاہر کے مطابق بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ آپ ون سائیڈڈ میچ جیتوگے اور وہی ہوا۔